کربلا تم کو بلاتی ہے عزادار حسین
آؤ زوار حسین
خود لگاےنگے گلے تم کو سب انصار حسین
آؤ زوار حسین
ایک جانب مقام علی اکبر دیکھو
اک مقام ایسا کہ گہوارہء اصغر دیکھو
ہر جگہ شہ کے عزاداروں کا منظر دیکھو
انبیاء اور ملک بھی ہے عزادار حسین
آؤ زوار حسین
کربلا تم کو بلاتی ہے۔۔۔
یومِ عاشور زرا کربوبلا کو دیکھو
جس جگہ ظلم ہوا اس کی فضاء کو دیکھو
خوں اگلتی ہوی تم خاک شفا کو دیکھو
اب تو ہر قوم ہوی جاتی ہے بیمار حسین
آؤ زوار حسین
کربلا تم کو بلاتی ہے۔۔۔
بھای کی قبر پہ جس روز کے آی خواہر
آؤ زواروں اسی دن سفر چہلم پر
لحد شاہ تلک ہوگا جو پیدل یہ سفر
دینگی ہر گام دعا مادر غم خوارِ حسین
آؤ زوار حسین
کربلا تم کو بلاتی ہے۔۔۔
شہر شبیر میں آجاؤ فضیلت پاؤ
رزق و اولاد میں اور سانسوں کا برکت پاؤ
زندہ رہ کر بھی یہاں فضل شہادت پاؤ
ہو یہ کوشش کہ ہمیں دیکھلے سرکار حسین
آؤ زوار حسین
کربلا تم کو بلاتی ہے۔۔۔
اک جلی آیت اللہ ہے یہ کربوبلا
انبیاء کی بھی گزر راہ ہے یہ کربوبلا
عظم شبیر سے آگاہ ہے یہ کربوبلا
مل کے شبیر سے خود سیکھ لو کردار حسین
آؤ زوار حسین
کربلا تم کو بلاتی ہے۔۔۔
دل میں شبیر ہو ہر دم چلو کربوبلا
لب پہ ہو دین کا پیغام چلو کربوبلا
باندھ کر کعبے احرام چلو کربوبلا
بیت اللہ بھی ہر وقت ہے غمخوار حسین
آؤ زوار حسین
کربلا تم کو بلاتی ہے۔۔۔
خود بہ خود ہاتھ وہاں جاتے ماتم کو اٹھے
روز عاشور جہاں بازوے عباس کٹے
شاہ جب لاشہء عباس پہ یہ کہتے چلے
تم کمر توڑ گےء میری مددگار حسین
آؤ زوار حسین
کربلا تم کو بلاتی ہے۔۔۔
چشم کو آشک غمِ شاہ تر کرنا ہے
دل میں ہر ناصر شبیر کے گھر کرنا ہے
سوے شبیر کچھ اس طرح سفر کرنا ہے
ہو صدا آگےء وہ ماجد و مختار حسین
آؤ زوار حسین
کربلا تم کو بلاتی ہے۔۔۔