مظلوم کا ماتم ہے مظلوم کا ماتم
لوگوں یہ تماشا نہیں اس رونے پہ ہنسنا نہیں
مظلوم کا ماتم ہے۔۔۔
کیا ملتا ہے ماتم میں کس طرح بتاے
مظلوم کو روتے ہیں مظلوم جہاں میں
پتھر نہیں سینے میں دل ہے تو یہ ماتم
مظلوم کا ماتم ہے۔۔۔
گھر فاطمہ زہرا کا کس طرح سے اجڑا
جب ہوگی قیامت تو یوں آےنگی زہرا
اک ہاتھ میں دو بازو اک ہاتھ میں پرچم
مظلوم کا ماتم ہے۔۔۔
جب پیارے محمد سے میں پیار کروں گا
پھر اس کے نواسے کا ماتم بھی کروں گا
جس گھر میں محمد ہے اس گھر کا یہ ماتم
مظلوم کا ماتم ہے۔۔۔
لوگوں نبی زادی کا بازاروں میں آنا
اور باندھ کے رسی میں درباروں میں لانا
اس بات پہ روتے ہیں اس درد کا ماتم
مظلوم کا ماتم ہے۔۔۔
زنجیروں میں جکڑا ہے شبیر کا بیٹا
ماں بہنیں کھلے سر تھی خوں روتا تھا مولا
سجاد سے پوچھو تو کیوں ہے یہ کمر قم
مظلوم کا ماتم ہے۔۔۔
خط فاطمہ صغریٰ کا کس وقت ملا ہے
جب بھای سناں کھاے تیری پہ پڑا ہے
خط کون پڑھے تیرا تنہائی کا عالم
مظلوم کا ماتم ہے۔۔۔
ریحان کا سرور کا بخشش کا وسیلہ
یہ نوحہ یہ ماتم ہے یہ فرش عزا کا
اور سر پہ کھلا اپنے عباس کا پرچم
مظلوم کا ماتم ہے۔۔۔