Kanz e Aza

علی جیسا ہو

A noha written by Aijaaz ali. Lyrics in Urdu.

علی جیسا ہو علی جیسا


اے امت نبوی ایسی ہو زندگی

زینت ہو علی کی کردار تمہارا ہو

علی جیسا ہو علی جیسا


تم آل نبی کی آن بنو

واللہ مرد میداں بنو

اے مومنوں کام وہ کر جانا

سجدے میں سر کو کٹوانا

علی جیسا ہو علی جیسا

اے امت نبوی۔۔۔


یہ اجر رسالت یاد رہے

اصغر کی شہادت یاد رہے

اکبر کی اذاں یہ کہتی ہے

قرآن کا محافظ کہلانا

علی جیسا ہو علی جیسا

اے امت نبوی۔۔۔


وہ طوق گراں وہ زنجیریں

وہ پشت پہ ظلم کی تحریریں

بازار ستم میں تفسیریں

خطبے میں وہ لہجہ اپنانا

علی جیسا ہو علی جیسا

اے امت نبوی۔۔۔


شبیر کا سینہ یاد رہے

مظلوم سکینہ یاد رہے

عطرت کا نگینہ یاد رہے

مشکل میں نہ تیرا گھبرانا

علی جیسا ہو علی جیسا

اے امت نبوی۔۔۔


جس پہ زندہ اسلام رہے

بس پیش نظر وہ کام رہے

ایجاز مودت کی خاطر

کر ڈالو دل دل کا نظرانہ

علی جیسا ہو علی جیسا

اے امت نبوی۔۔۔