Kanz e Aza

بکھرے پڑے ہیں

A noha. Lyrics in Urdu.

بکھرے پڑے ہیں لاشے اولاد مرتضیٰ کے

زینب اجڑ گیء ہے کربوبلا میں آ کے


دم توڑتے ہیں اکبر اے نامور ٹہر جا

اب کیا ملے گا تجھکو صغریٰ کا خط سنا کے

زینب اجڑ گیء ہے۔۔۔


پامال کر دیا ہے لشکر نے جسم قاسم

شبیر چن رہے ہیں ٹکڑے عبا بچھا کے

زینب اجڑ گیء ہے۔۔۔


عباس تم کہاں ہو مظلوم کو سنبھالو

شبیر تھک چکے ہیں لاشے اٹھا اٹھا کے

زینب اجڑ گیء ہے۔۔۔


ہاتھوں سے دل کو تھامے دوڑے ہیں شاہ رن کو

شاید گرے ہے اکبر برچھی جگر پہ کھا کے

زینب اجڑ گیء ہے۔۔۔


بھولے گی کیسے مادر اصغر کا تیر کھانا

چپ چاپ کے رو رہی ہے جھولے سے سر لگا کے

زینب اجڑ گیء ہے۔۔۔