Kanz e Aza

اُس دل میں کر

A noha. Lyrics in Urdu.

اُس دل میں کر تلاش نہ ہر گز وفا کے پھول

کھلتے نہیں ہیں جس میں علی کی ولا کے پھول


دھر آئے شوقِ دید مین جنت کے گُلستاں

مہکے جو میری قبر میں خاکِ شفائ کے پھول

اُس دل میں کر ۔۔۔


دستِ خُدا نے یوں درِ خیبر اُٹھا لیا

جیسے اُٹھا لے ہاتھ کو کوئی بڑھا کے پھول

اُس دل میں کر ۔۔۔


نعرئہ کیا علی کے پسر نے لبِ فرا،ت

دہشت سے ہاتھ پائوں گئے اشقیا کے پھول

اُس دل میں کر ۔۔۔


عباس نے کٹا دیئے نُصرت میں دونوں ہاتھ

مہکے لبِ فرا،ت علی کی دُعا کے پھول

اُس دل میں کر ۔۔۔


اکبر سا گُل بدن علی اصغر سا گُل ادا

لکھے تھے یہ نصیب میں کرب و بلا کے پھول

اُس دل میں کر ۔۔۔


سارا چمن رسول کا برباد ہو گیا

تپتی ہوئی زمین ہے اور سیدہ کے پھول

اُس دل میں کر ۔۔۔


اے مسکنِ حُسین میں ہوں ذاکرِ حُسین

مجھ کو بھی کر لے خاک میں اپنی بسا کے پھول

اُس دل میں کر ۔۔۔