یا زہرا مظلومہ مظلومہ مظلومہ
یا زہرا معصومہ معصومہ معصومہ
اے بی بی تم جیسی دیکھی نہیں مظلومہ
غم کوی ایسا ہو جو تم نے نہیں دیکھا
امت کے طعنے بھی فاقے بھی سہے تم نے
بابا کی فرقت م دن رات کیا نوحہ
صدموں سے بھرا ہر دن ہے تیرا
دل کہنے لگا یا زہرا
یا زہرا مظلومہ۔۔۔
پہلے تو ظالم نے جاگیر تیری چھینی
مانی نہ لوگوں نے تحریر محمد کی
تجھکو بھی جھٹلایا بیٹوں کو بھی جھٹلایا
منہ ڈھانپے چادر سے تو روتی رہی بی بی
پر کس نے سنا وہ نوحہ تیرا
یہ بھی ہے جفا یا زہرا
یا زہرا مظلومہ۔۔۔
بعد اس کے لوگوں نے جب گھر کو تیرے گھیرا
بچوں کو دھمکایا ایک شور ہوا برپا
تلواریں نیزے تھے اور مشالیں ہاتھوں میں
یوں ٹوٹے وہ ظالم گھر پھونک دیا سارا
گھر تیرا لٹا دروازہ جلا
یہ غم ہے بڑا یا زہرا
یا زہرا مظلومہ۔۔۔
جب جلتا دروازہ پہلو پہ گرا بی بی
بازو بھی سر زخمی تھے پہلو بھی ہوا زخمی
دروازے کے اوپر سے اہل ستم گزرے
اس طرح اے بی بی ایک اور جفا دیکھی
محسن بھی تیرا دنیا سے گیا
یہ غم بھی سوا یا زہرا
یا زہرا مظلومہ۔۔۔
تیری غربت کی قسم ہاے میری شہزادی
تو بھی مظلوم ہے مظلوم علی مولا بھی
ایک طرف تیغ علی ایک طرف حکم نبی
زخمی پہلو ہے تیرا ان کے گلے میں رسی
جب رسن باندھی گئی تیری فریاد سنی
المدد شیر جلی ہاے کیا کرتے علی
ایسی تو دنیا میں غربت نہ کبھی دیکھی
آیا نہ میت میں یثرب کا مکیں کوی
بس دونوں شہزادے تھے نوحہ کناں پر
دفنایا مولا نے جب تجھکو میری بی بی
چالیس جگہ مرقد تھا تیرا
کیوں ایسا کیا یا زہرا
یا زہرا مظلومہ۔۔۔
ویسے تو پوشیدہ بی بی تیری تربت ہے
لیکن جو ظاہر میں مرقد کی علامت ہے
تاریکی روتی ہے مرقد پہ تیرے اب تک
رونے پر پابندی یہ کیسی محبت ہے
یوں کر کے بکا یہ اہل عزا
روینگے صدا یا زہرا
یا زہرا مظلومہ۔۔۔
لفظوں میں لکھ پاے وہ زخم کوی کیسے
امت سے جو تم نے ہیں بعد نبی کھاے
رویینگے تا محشر یہ أہل عزا بی بی
میثم بھی مظہر بھی رویینگے یہی کہہ کے
آنکھوں کی عزا ماتم کی فضا
یہ حق ہے تیرا یا زہرا
یا زہرا مظلومہ۔۔۔