Kanz e Aza

یا امام زمانہ

A noha. Lyrics in Urdu.

العجل العجل العجل العجل


سن رہا ہوں صدا آ ہی جاؤں گا مگر

دل میں جد کا غم لئے میں

پردہء غیبت میں ہوں

یا امام زمانہ یا امام زمانہ


انتقام کربلا ہو

پردہء غیبت اٹھے

آس یہ ہر دم لیےء میں

پردہء غیبت میں ہوں

یا امام زمانہ۔۔۔


ہر شہید کربلا پہ

گریہ کرنے کے لئے

اشک خوں کا نام لیےء میں

پردہء غیبت میں ہوں

یا امام زمانہ۔۔۔


دادی زہرا جس سے برہم

تھی انہیں کے واسطے

جزبہء برہم لئے میں

پردہء غیبت میں ہوں

یا امام زمانہ۔۔۔


جو کٹا کے ہاتھ غازی نے

نہیں جھکنے دیا

دین کا پرچم لیےء میں

پردہء غیبت میں ہوں

یا امام زمانہ۔۔۔


تشنگی معصوم زہرا کی

مٹانے کے لئے

آب چشم نم لیےء میں

پردہء غیبت میں ہوں

یا امام زمانہ۔۔۔


چادر زینب کے غم میں

ہر گھڑی سر پیٹتے

عیسا و آدم لئے میں

پردہء غیبت میں ہوں

یا امام زمانہ۔۔۔


چیر ڈالے جس سناں نے

میری دو ماؤں کے دل

زخم وہ پیہم لئے میں

پردہء غیبت میں ہوں

یا امام زمانہ۔۔۔