Kanz e Aza

ہاے امام جعفر صادق

A noha written by Hilal Naqvi. Lyrics in Urdu.

ہاے امام جعفر صادق


موسیٰ کاظم چاک گریباں

آنکھوں میں آنسوں بال پریشاں

آے ہیں پرسہ دینے والے

ہاے امام جعفر صادق


عمر گزاری شاہ کو روتے

اشکوں سے دامن کو بھگوتے

صدموں کے ہمراہ سدھارے

ہاے امام جعفر صادق


قید میں پی کر جام شہادت

ہوگےء اس دنیا سے رخصت

چھوڑ کے علم دیں کے اجالے

ہاے امام جعفر صادق


شکر خدا ہر جور و جفا پر

حیران تھا منصور ستمگر

صبر حسین و شان علی تھے

ہاے امام جعفر صادق


لرزا ہے قبر پیغمبر

روتے ہیں زہرا و حیدر

گل ہے دیے صحن کعبہ کے

ہاے امام جعفر صادق


ختم ہلال اب کیسے ہوگا

شہر مدینہ کا سناٹا

چپ ہیں گلیاں چپ ہے کوچے

ہاے امام جعفر صادق