کہا یہ ماں نے کہ اکبر منانے آی ہوں
خفا تھے لال گلے سے لگانے آی ہوں
تمہارے بعد میرے سر سے چھن گیء چادر
جفاے شمر ستمگر سنانے آی ہوں
کہا یہ ماں نے کہ۔۔۔
کشاں کشاں مجھے دربار لے گےء اعدا
چلو وطن میں تمہیں اب منانے آی ہوں
کہا یہ ماں نے کہ۔۔۔
ہوا نہ بیاہ پر ارمان مر گےء اکبر
تیرے جنازے کو دولہا بنانے آی ہوں
کہا یہ ماں نے کہ۔۔۔
میں اپنے اشک مسلسل کی باندھ کر لڑیاں
تیرے جنازے پہ سہرا چڑھانے آی ہوں
کہا یہ ماں نے کہ۔۔۔
ہزاروں ٹھوکریں کھای ہے اس ضعیفی میں
مگر نصیب کا لکھا مٹانے آی ہوں
کہا یہ ماں نے کہ۔۔۔