Kanz e Aza

نہ اصغر ہے نہ

A noha written by Rehaan Azmi. Lyrics in Urdu.

ہاے اصغر ہاے سکینہ


زنداں سے رہا ہو کر بانو

اب کیا جاے گی مدینہ

نہ اصغر ہے نہ سکینہ


بی بی کے لئے کتنا مشکل

اس حال میں ہوگا جینا

نہ اصغر ہے نہ سکینہ


خالی جھولا شہزادے کا

اور خون میں تر اک بالی

جب دیکھے گی گھر میں آ کر

زندان سے آنے والی

ٹکڑے ٹکڑے ہو جاے گا

بے خنجر اس کا سینہ

نہ اصغر ہے نہ سکینہ

زنداں سے رہا ہو کر۔۔۔


ایک کی تربت تاریکی میں

اور دھوپ میں اک کا لاشہ

وہ بھی پیاسی دنیا سے گیء

اور مر گیا وہ بھی پیاسا

کس کو بالی پہناے اب

اور کس کو جھلاے جھولا

نہ اصغر ہے نہ سکینہ

زنداں سے رہا ہو کر۔۔۔


جب کھیلتے بچے دیکھے گی

کیا گزرے گی بانو پر

یاد آیینگے جب اپنے بچے

چل جائیگا دل پر خنجر

جب ساتھ نہیں دینگی سانسیں

کیسے وہ رہے گی زندہ

نہ اصغر ہے نہ سکینہ

زنداں سے رہا ہو کر۔۔۔


اب اس سے بڑا کیا ہوگا ستم

اے چشم فلک تو بتلا

اولاد سے رونق ہوتی ہے

اٹھتا ہے جو کوئی لاشہ

لیکن بانو کی میت پر

اب کون ہے رونے والا

نہ اصغر ہے نہ سکینہ

زنداں سے رہا ہو کر۔۔۔


جو بات کہی تھی بچوں سے

اس نے تا عمر نبھای

نہ پانی پیا ٹھنڈا اس نے

نہ خود ساے میں آی

بس دھوپ میں بیٹھی شام و سحر

کہتی ہی رہی یہ حزینہ

نہ اصغر ہے نہ سکینہ

زنداں سے رہا ہو کر۔۔۔


لوری کی صدا نوحہ بن کر

زنداں سے گھر تک آی

ماں سے صغرا یہ پوچھتی ہے

یہ کیسے ہے تنہائی

اب ماں نے اگر سچ بول دیا

تو مر حاے گی صغرا

نہ اصغر ہے نہ سکینہ

زنداں سے رہا ہو کر۔۔۔


نوحے میں کہاں تک میر حسن

ریحان وہ منظر لکھے

آواز تیری نوحے میں ڈھلی

آتی ہے صدا ماتم سے

یہ کہہ کر اے پرسہ داروں

زہرا کو پرسہ دینا

نہ اصغر ہے نہ سکینہ

زنداں سے رہا ہو کر۔۔۔