کہا شبیر نے غازی وہ دیکھو جانب کوفہ
میرا مسلم اکیلا ہے
نہ کوئی مونس و یاور نہ کوئی پاس ہے بیٹا
میرا مسلم اکیلا ہے
میرا بھای کو چاروں سمت سے فوجوں نے گھیرا ہے
ہزاروں مارنے والے ہے اور مسلم اکیلا ہے
ہے کوفی چار جانب اور نہیں ہے کوئی بھی اپنا
میرا مسلم اکیلا ہے
کہا شبیر نے غازی۔۔۔
بڑی دشوار منزل ہے کبھی ایسا نہ وقت آے
وطن سے دور غربت میں کوئی ایسا نہ دکھ پاے
رقیہ ہونے والی ہے ابھی کچھ دیر میں بیوہ
میرا مسلم اکیلا ہے
کہا شبیر نے غازی۔۔۔
جو میرے دل پہ گزری ہے انہیں بتلا نہیں سکتا
تمہاری بیٹیوں کے ساتھ کوفہ جا نہیں سکتا
بچالے میرے بھائی کو نجف نزدیک ہے بابا
میرا مسلم اکیلا ہے
کہا شبیر نے غازی۔۔۔
کٹے ہاتھوں کا اس کے خون جب پانی میں گرتا ہے
گرا کر جام پانی کو بڑی حسرت سے تکتا ہے
نہ جانے کتنا زخمی ہے نہ جانے کب سے ہے پیاسا
میرا مسلم اکیلا ہے
کہا شبیر نے غازی۔۔۔
نظر آتے نہیں عباس کو مسلم کے شہزادے
محمد اور ابراہیم اسکے ساتھ نکلے تھے
کہاں پر کھو گےء دونوں نہ جانے کیا ہوا ایسا
میرا مسلم اکیلا ہے
کہا شبیر نے غازی۔۔۔
یہ کل تک ساتھ تھے اسکے ابھی سب ہوگےء باغی
سفیر ابنِ حیدر کی عجب غربت ہے یہ غازی
کوئی گھر سے نہیں نکلا صدا دیتی رہی زہرا
میرا مسلم اکیلا ہے
کہا شبیر نے غازی۔۔۔
سواے ابنِ عروہ کے کوئی آیا نہیں آگے
بچانے کو نہیں آے وہ لاشہ ہی اٹھا لیتے
کہاں خط لکھنے والے ہیں کوئی اب تک نہیں آیا
میرا مسلم اکیلا ہے
کہا شبیر نے غازی۔۔۔
میرے عباس غازی کی بہن کا ہے یہاں روضہ
تیرے پرسے کو مولا میں تو کوفہ آ نہیں سکتا
میں بی بی پاک دامن کو تیرا نوحہ سناؤں گا
میرا مسلم اکیلا ہے
کہا شبیر نے غازی۔۔۔
لپٹ کر شہ کے قدموں سے کہا غازی نے اے مولا
مجھے پہنچا دے کوفہ تو بدل دوں شہر کا نقشہ
غریبی پر میرے بھائی کی سارا شہر ہے ہنستا
میرا مسلم اکیلا ہے
کہا شبیر نے غازی۔۔۔
کہا اکبر یہ رو رو کر شہ والا نے غازی سے
وہ دیکھو بیٹھی ہے اماں وہاں دامن کو پھیلاے
سر مسلم کو سینے سے لگائے کہتی ہیں زہرا
میرا مسلم اکیلا ہے
کہا شبیر نے غازی۔۔۔