مرنے کے لئے جاتا ہے بھای تیرا زینب
ہر سمت سے مانجایا تیرا گھر گیا زینب
تم جانتی ہو خیمے میں اب کوئی نہیں ہے
عباس نہیں قاسم و اکبر بھی نہیں ہے
بے شیر کی میت بھی میں دفنا چکا زینب
مرنے کے لئے جاتا۔۔۔
کس طرح سنبھالے دل بے چین کو لیلیٰ
وہ بھول نہیں پائے گی اکبر کا کلیجہ
اس کے دل مضطر کو بھی دو حوصلہ زینب
مرنے کے لئے جاتا۔۔۔
بے شیر کی ماں بیٹھی ہے جھولے کو سنبھالے
سب لوریاں چھپ ہو گیء ہونٹوں پہ ہے نالے
چہرے پہ میرے خون ہے بے شیر کا زینب
مرنے کے لئے جاتا۔۔۔
اب سوکھے گلے پر میرے چل جائے گا خنجر
لے جانے ہے سجاد کو شعلوں سے بچا کر
اب ظلم کا انداز بدل جائے گا زینب
مرنے کے لئے جاتا۔۔۔
بینای میری لے گےء سب گھر کے اجالے
اب خاک پہ سوتے ہیں میری گود کے پالے
یہ دیکھتے ہی دیکھتے کیا ہو گیا زینب
مرنے کے لئے جاتا۔۔۔
ہو جائیں گے اب ظلم کے انداز نرالے
جو رہ گےء خیمے میں وہ ہے تیرے حوالے
اب فرض ادا کرنا ہے عباس کا زینب
مرنے کے لئے جاتا۔۔۔
جل جائیں گے خیمے تو بکھر جائیں گے بچے
ایک جان تمہیں کرنے ہے یہ تسبیح کے دانے
مقتل میں نکلنا ہے تجھے بے ردا زینب
مرنے کے لئے جاتا۔۔۔
اعدا میری بچی پہ بہت ظلم کریں گے
مظلومہ کو معصومہ کو ماریں گے طمانچے
ہے سخت مصایب کا تمہیں سامنا زینب
مرنے کے لئے جاتا۔۔۔
بکھرے ہوئے سب خوں بھرے منظر ہے نظر میں
رکتا ہی نہیں فکر کا طایر ہے سفر میں
مانگے ہے رشید آپ سے اب حوصلہ زینب
مرنے کے لئے جاتا۔۔۔