Kanz e Aza

ماں دیکھو نہ

A noha written by Zeeshan Abidi (2026). Lyrics in Urdu.

گرے جو گھوڑے سے مقتل میں شاہ کربوبلا

ہزاروں زخم تھے سارا بدن لہو سے بھرا

سنی جو قدموں کی آواز تو اٹھے مولا

کہا تڑپ کے یہ جب ماں کو سامنے دیکھا


ماں علی اکبر کو نیزہ مارا

ہاے ماں ہو گیا سینہ پارہ پارہ

ہاے ماں بہہ گیا اس کا خون بھی سارا

ماں دیکھو نہ


اٹھایا ہے جب سے اس کا لاشہ میں تھک گیا ہوں ماں

فجر سے لیکر عصر تلک میں اجڑ گیا ہوں ماں

ہاے ماں دیکھو نہ


ماں میری سکینہ کیسے جیےء گی

ہاے ماں باپ کا سینہ وہ ڈھونڈے گی

ہاے ماں میرے بنا وہ مر جائے گی

ماں دیکھو نہ

سلا کے میں خاک پر سکینہ کو آ گیا ہوں ماں

فجر سے لیکر عصر تلک۔۔۔


ماں مر گیا میری گود میں غازی

ہاے ماں کٹ گےء بازو بہہ گیا پانی

ہاے ماں ہو گیا اس کا چہرہ زخمی

ماں دیکھو نہ

نہیں ملے کوی بھای سے جیسے میں ملا ہوں ماں

فجر سے لیکر عصر تلک۔۔۔


ماں جس کا بدن تھا پھول کے جیسا

ہاے ماں اس کو اٹھانے جب میں پہنچا

ہاے ماں بکھرا تھا قاسم کا لاشہ

ماں دیکھو نہ

سمیٹا اس کو کہاں کہاں سے میں جانتا ہوں ماں

فجر سے لیکر عصر تلک۔۔۔


ماں عون و محمد مر گےء پیاسے

ہاے ماں زندہ نہ آے وہ دریا سے

ہاے ماں مل نہیں پاے وہ صغرا سے

ماں دیکھو نہ

مگر سکینہ کو ان کے لاشے دکھا چکا ہوں ماں

فجر سے لیکر عصر تلک۔۔۔


ماں گھنٹیوں بھی جو چل نہ پایا

ہاے ماں تیر گلے پر اس نے کھایا

ہاے ماں اصغر کو میں نے دفنایا

ماں دیکھو نہ

وہ کتنا پیاسا تھا سوچ کر میں تڑپ رہا ہوں ماں

فجر سے لیکر عصر تلک۔۔۔


ماں آپ کے بیٹا رہ گیا تنہا

ہاے ماں لاکھوں نے مل کر مجھکو مارا

ہاے ماں تیر لگے اور کھایا نیزہ

ماں دیکھو نہ

ہے زخمی سر دیکھو گرز کھا کر ابھی گرا ہوں ماں

فجر سے لیکر عصر تلک۔۔۔


تھا رن میں زیشان اور فرحان کیسا منظر

جب آ کے سینے پہ شمر بیٹھا تو بولے سرور


ماں چلنے والا ہے اب خنجر

ہاے ماں ہاتھ نہ رکھنا تم گردن پر

ہاے ماں گود میں لے لو مجھکو آ کر

ماں دیکھو نہ

سکوں سے موت آے بس میں یہ چاہتا ہوں ماں

فجر سے لیکر عصر تلک۔۔۔