Kanz e Aza

عجب زہرا کے بیٹے

A noha written by Bilal Kazmi. Lyrics in Urdu.

عجب زہرا کے بیٹے کی غریبی کا زمانہ ہے

کمر ٹوٹی ہے اور عباس کا لاشہ اٹھانا ہے


ترای پر جسے لوٹا ہے مل کر شام والوں نے

علی مرتضیٰ کے دامان دل کا خزانہ ہے

عجب زہرا کے بیٹے کی۔۔۔


لعیں کہتے تھے عباس جری کو قتل کر ڈالو

اگر اس عالم غربت میں سرور کو رلانا ہے

عجب زہرا کے بیٹے کی۔۔۔


وفا غازی کی کہتی تھی پھریرا کا لہو پوچھو

علم کو بی بیوں کے درمیان خیمے میں جان ہے

عجب زہرا کے بیٹے کی۔۔۔


کہا شبیر نے اماں سنبھالو ہاتھ غازی کے

انہیں بالی سکینہ کے نگاہوں سے چھپانا ہے

عجب زہرا کے بیٹے کی۔۔۔


رداییں رو کے کہتی تھی نہ جاؤ جانب دریا

تمہیں تو زینب و کلثوم کا بچانا ہے

عجب زہرا کے بیٹے کی۔۔۔


ہوا ہے امتحاں کب ختم غازی کے کٹے سر کا

ابھی تو بے ردا بہنوں کو لے کر شام جانا ہے

عجب زہرا کے بیٹے کی۔۔۔


اجل اکبر کے لاشے پر یہ کہہ کر بین کرتی تھی

جگر ہے نوجوان کا مگر نیزہ پرانا ہے

عجب زہرا کے بیٹے کی۔۔۔


یہ کہہ کر دشت میں شہ تربت اصغر بناتے ہیں

مجھے اے ذوالفقار اب صبر تیرا آزمانا ہے

عجب زہرا کے بیٹے کی۔۔۔


بلال کاظمی تا زندگی عباس کے غم میں

یونہی لکھ لکھ کے معصومین کو نوحے سنانا ہے

عجب زہرا کے بیٹے کی۔۔۔