Kanz e Aza

عباس چلے آؤ

A noha written by Abdul Rauf Urooj. Lyrics in Urdu.

عباس چلے آؤ

اکبر بھی نہیں باقی اصغر بھی نہیں باقی

قرآن تھا جس گھر میں وہ گھر بھی نہیں باقی

ہر طرح کے صدموں سے بیتاب سکینہ ہے

آکر اسے سمجھائو

عباس چلے آؤ۔۔۔


کانوں کی لویں کھینچی کانوں سے گوہر توڑے

یا کہکشاں توڑی یا شمس و قمر توڑے

توڑے ہیں زمانے میں اخلاق کے سانچے بھی

مارے ہیں طمانچے بھی بچی پہ ترس کھائو

عباس چلے آؤ۔۔۔


یہ رات یہ تاریکی یہ دشت یہ سناتا

لمحوں کے تغیر نے صدیوں کا سفر کاٹا

یہ جلتے ہوئے خیمے گھبرا کے نہ مر جائے

معصوم کدھر جائے معصوم کو سمجھائو

عباس چلے آؤ۔۔۔


کیا ایسے بہادر کو دیکھا کبھی دنیا نے

دانتوں سے علم تھاما بازو سے کٹے شانے

سر گریہے وحشت میں دیوار سے مارے گی

عموں کو پکارے گی عموں کو بلا لاؤ

عباس چلے آؤ۔۔۔


اک ہول سا اٹھتا ہے اس شام غریباں میں

اک خوف سا ڈستا ہے جنگل میں بیاباں میں

زنجیر بپا بھائی پھوپھی بھی رسن بستہ

پھر بند ہر اک رستہ اب اور نہ تڑپائو

عباس چلے آؤ۔۔۔