Kanz e Aza

عباس عباس

A noha written by Anees. Lyrics in Urdu.

لاش پر پہنچے تو یہ کری فریاد

عباس عباس عباس


بھیا میں آ گیا ہوں کچھ تو بتاؤ اٹھ کر

کس نے جفا سے مارا شیر صفدر


نالے تھے شاہ دیں کے یہ کیا ہوا برادر

ہے وقت بیکسی کا اور گھیرے ہیں ستمگر

تم پر یہ ظلم ڈھا کر ہم‌ کو کیا ہے مضطر

عباس عباس عباس

بھیا میں آ گیا۔۔۔


شبیر تجھ پہ قرباں کچھ کہنا ہے بتاؤ

سر اپنا اب تو میرے زانو سے مت ہٹاؤ

حسرت نکالو دل کی ایک بار بھای کہہ کر

عباس عباس عباس

بھیا میں آ گیا۔۔۔


کیسے بھتیجی بھیا سہہ پاے گی یہ صدمہ

در پر کھڑی ہے دیکھو خالی لیےء وہ کوزہ

اس آس میں کہ عمو لاییں گے پانی بھر کر

عباس عباس عباس

بھیا میں آ گیا۔۔۔


پوچھے سکینہ مجھ سے احوال جب تمہارا

اتنا بتا دو بھیا کیا کہہ کے دوں دلاسہ

خیمے میں جاؤں گا جب مشک و علم کو لے کر

عباس عباس عباس

بھیا میں آ گیا۔۔۔


قوت نہ بازوؤں میں نہ زور ہے کمر میں

ہے وقت کافی باقی بھیا میرے سفر میں

منزل بہت ہے مشکل پاؤں گا اس کو کیوں کر

عباس عباس عباس

بھیا میں آ گیا۔۔۔


میرے انیس دیکھو کس درجہ ہے پریشاں

اٹھ کر مدد کو پہنچو کچھ مشکلیں ہو آساں

ایسا نہ ہو عزا سے منہ پھیر لے یہ مضطر

عباس عباس عباس

بھیا میں آ گیا۔۔۔