آتی ہے مسجد کوفہ سے صدا ہاے علی
قتل سجدے میں ہوا شیر خدا ہاے علی
آج بھی مسجد کوفہ ہے گواہی اس کی
آ کے یہ جبریل نے نوحہ کیا ہاے علی
آتی ہے مسجد کوفہ سے۔۔۔
زخم جو ماں کی شہادت کا لگا تھا دل پر
دل میں پھر حسنین کے تازہ ہوا ہاے علی
آتی ہے مسجد کوفہ سے۔۔۔
تر ہوے ممبر و محراب علی کے خون سے
خون حیدر کا مصلے پہ بہا ہاے علی
آتی ہے مسجد کوفہ سے۔۔۔
چھوٹی سی خواہر عباس خدیجہ بی بی
اس پہ چھائی ہے یتیمی کی بلا ہاے علی
آتی ہے مسجد کوفہ سے۔۔۔
کس طرح زینب کلثوم کی حالت ہو بیاں
بھاییوں سے یہ گلے لگ کے کہا ہاے علی
آتی ہے مسجد کوفہ سے۔۔۔
کیا حسنین نے جس وقت جنازہ تیار
تھام کر غازی کفن کہنے لگا ہاے علی
آتی ہے مسجد کوفہ سے۔۔۔
اٹھی جب ماجد و مختار علی کی میت
تیغ حیدر سے بھی آتی تھی صدا ہاے علی
آتی ہے مسجد کوفہ سے۔۔۔