دو جگ کے پالن ہار کل ہند کے اوتار
شبیر میرے آقا شبیر میرے مولا
ہردے میں جگا پاتے جیون میں سما جاتے
شبیر مدینے سے گر ہند میں آجاتے
کچھ کال نہ پڑ جاتا سنسار میں پانی کا
دو بوندھ اگر ظالم اصغر کو پلا جاتے
شبیر مدینے سے گر۔۔۔
ہردے میں جگا پاتے۔۔۔
ان لوگوں نے مولا کو کانٹوں پہ چلایا تھا
پلکوں کو بچھاتے ہم جس اور بھی وہ جاتے
شبیر مدینے سے گر۔۔۔
ہردے میں جگا پاتے۔۔۔
گنگا کے کنارے پر غازی کا الم سجتا
اس گنگا کی شوبھا کو وہ آکے بڑھا جاتے
شبیر مدینے سے گر۔۔۔
ہردے میں جگا پاتے۔۔۔
اس دیش میں آ جاتا سندر سا پریورتن
ہر دھرم کی جنتا کو قد کلمہ پڑھا جاتے
شبیر مدینے سے گر۔۔۔
ہردے میں جگا پاتے۔۔۔
شبیر کو جنتا کی چاہت نہ اگر ہوتی
نہ گود کے پالوں کو ماٹی میں ملا جاتے
شبیر مدینے سے گر۔۔۔
ہردے میں جگا پاتے۔۔۔
شبیر کے بچوں کے یوں ناز اٹھتے ہم
آکاش کے تاروں کو چرنوں میں بچھا جاتے
شبیر مدینے سے گر۔۔۔
ہردے میں جگا پاتے۔۔۔
بالی نہ کوئی چنٹی چنٹی نہ کوئی چادر
راون کے پجاری نہ خیموں کو جلا جاتے
شبیر مدینے سے گر۔۔۔
ہردے میں جگا پاتے۔۔۔