ستر قدم کا فاصلہ بھای بہن میں تھا
زینب لپٹ کے باپ سے دیتی رہی صدا
ظالم میرے حسین کے سینے پہ تھا سوار
گن گن کے کر رہا تھا وہ پیاسے گلے پہ وار
ہنستا تھا بار بار لعیں میرے بین پر
خنجر چلا رہا تھا میری سمت دیکھ کر
آنکھوں کے سامنے میرے بھائی کا سر کٹا
ستر قدم کا فاصلہ۔۔۔
ہر وار پر صداییں دی زہرا کے چین نے
غازی کو تیرا بار پکارا حسین نے
جان بتول کو بھی بچانے نہ آؤ گے
بھای ہماری لاش اٹھانے نہ آؤ گے
بھای کی ہر صدا پہ تڑپتا تھا با وفا
ستر قدم کا فاصلہ۔۔۔
کیا کیا نہ دیکھا آپ کی زینب نے بابا جاں
خنجر رواں تھا حلق پہ خون حلق سے رواں
تکتی تھی اپنا رخ میں چھپاے ردا کے ساتھ
خنجر وہ صاف کرتا تھا شہ کی عبا کے ساتھ
بھای تھا میرا خاک پہ بے جاں پڑا ہوا
ستر قدم کا فاصلہ۔۔۔
بوسہ گاہ رسول کو جب ذبح کر چکا
ذلفوں سے سر اٹھا لیا میرے حسین کا
اس بات پر بھی ظالموں کے دل نہیں بھرے
سیدانیوں کی موت کے اسباب یوں کیےء
سر کو در قیام پہ لا کر گرا دیا
ستر قدم کا فاصلہ۔۔۔
سینے میں اس کے پہلو میں آنکھوں میں تیر تھے
پیشانی پر بھی تیر تھے اسکے لگے ہوے
بابا نجف کی سمت پکارا ہے آپ کو
اس وقت یاد کرتے تھے ہم دونوں باپ کو
میں کیا کہوں کہ کیسے وہ سجدہ ادا ہوا
ستر قدم کا فاصلہ۔۔۔
جی بھر کے تیر جس گھڑی برسا چکے لعیں
بالوں سے جسم شاہ کا زخماں چکے لعیں
تلوار آزماتے تھے اس تنہا جان پر
زخموں پہ گرم ریت گراتے تھے آن کر
پتھر وہ مارتا رہا پتھر جسے ملا
ستر قدم کا فاصلہ۔۔۔
ہوتی تھی زخمی جس گھڑی اماں کی انگلیاں
روکر یہ بین کرتے تھے شبیر ناتواں
اے شمر میرا سر جو تو چاہے کاٹ لے
اماں کا ہاتھ مجھکو گلے سے ہٹانے دے
لیکن لعیں شمر کا خنجر نہیں رکا
ستر قدم کا فاصلہ۔۔۔
جاتے ہوے بھی دل میں سکینہ کا تھا خیال
وعدہ یہ ہم سے لیکے گیا تھا تمہارا لال
رکھیو سنبھال کر یہ امانت حسین کی
مرتے سمےء کچھ ایسی تھی حالت حسین کی
بس بار بار ہاے سکینہ پکارتا
ستر قدم کا فاصلہ۔۔۔
اکبر عجیب شام غریباں کی تھی گھڑی
روکر علی سے کہتی تھی زہرا کی لاڈلی
بابا میں چاہ کر بھی نہ اس وقت مر سکی
جس دم بدن سے روح کی پرواز دیکھی تھی
میں دیکھتی رہی میرا بھای چلا گیا
ستر قدم کا فاصلہ۔۔۔