Kanz e Aza

سبیلِ امام حسین

A noha written by Mir Takallum. Lyrics in Urdu.

نہر رواں ہے فیض شاہ مشرقین کی

پیاسوں پیو سبیل ہے نظر حسین کی


نام مولا پہ ہے پانی جو پلانے والے

ہاں یہی لوگ ہے فردوس میں جانے والے


صرف شبیر کا در ہے جو یہ پھیلاے ہے ہاتھ

ورنہ یہ لوگ کہاں مانگ کے کھانے والے

نام مولا پہ ہے۔۔۔


تیری راہوں میں بچھاےنگے فرشتے آنکھیں

فرش مظلوم کی مجلس کا بچھانے والے

نام مولا پہ ہے۔۔۔


فروا دیتی ہے دعائیں صدا آباد رہے

روکے مہندی میرے قاسم کی اٹھانے والے

نام مولا پہ ہے۔۔۔


ہاتھ اٹھاکر تجھے دیتے ہیں دعا حر جری

پاؤں شبیر کے زایر کے دبانے والے

نام مولا پہ ہے۔۔۔


دو کٹے ہاتھ تجھے گرنے نہیں دیں گے کبھی

چھوٹے حضرت کا الم گھر پہ لگانے والے

نام مولا پہ ہے۔۔۔


ہے یقین خلد میں وہ جاے نگے سب سے پہلے

رسیاں تھامے جلوس کو چلانے والے

نام مولا پہ ہے۔۔۔


اک گزارش ہے کہ عباس کے لاشے پہ نہ جاے

چادر زہرا کو نیزے پہ اٹھانے والے

نام مولا پہ ہے۔۔۔


در زنداں پہ بیٹھی ہے سکینہ اٹھ جا

شاہزادی تیرے بابا نہیں آنے والے

نام مولا پہ ہے۔۔۔


شاہ کہتے تھے کہ جاؤ علی اکبر جاؤ

ہم نہیں لاشہء عباس سے جانے والے

نام مولا پہ ہے۔۔۔


آخری وقت بھی آی نہیں ساے میں رباب

ایسے دیکھے نہ کہیں وعدہ نبھانے والے

نام مولا پہ ہے۔۔۔


بننے کب دیتے تھے زندان سے باہر تربت

نیل چہرے پہ سکینہ کے بنانے والے

نام مولا پہ ہے۔۔۔


کیا اجازت ہے تکلم بھی تیرے ساتھ چلے

قبر زہرا پہ دیا آکے جلانے والے

نام مولا پہ ہے۔۔۔