بابا میرے بابا بابا میرے بابا
چلنا چاہوں تو چلا بھی نہیں جاتا
پاؤں زخمی یہ اٹھتا ہی نہیں میرا
سونا چاہوں تو سویا بھی نہیں جاتا
پشت زخمی ہے زخموں سے ہے خون بہتا
سانس لیتی ہوں تو دکھتی ہے پسلیاں
دادی زہرا کی طرح ٹوٹی ہے پسلیاں
رخسار میرے زخمی کانوں سے لہو جاری
بندیں بھی چھنے میرے کرتہ بھی جلا بابا
ہاے اتنا مجھے مارا
بابا
ہاے زخمی ہے سکینہ
بابا
ڈھونڈتی پھرتی تھی میں آپ کا لاشہ بابا
ایک ظالم نے مجھے روک کے مجھ سے پوچھا
ڈھونڈتی کس کو ہے بابا کا تیرے نام ہے کیا
میرے بابا ہے حسین ابنِ علی میں نے کہا
پھر غیض میں وہ آیا چہرے پہ مجھے مارا
ریتی پہ گرا ڈالا میں کہتی رہی بابا
ہاے اتنا مجھے مارا
بابا
ہاے زخمی ہے سکینہ
بابا
راہ میں چلتے ہوے قافلہ ٹہرایا گیا
پانی لیکر جو وہاں شمر لعیں آیا تھا
اپنے لشکر کو وہاں پانی سے سیراب کیا
پانی دکھلا کے مجھے سارا وہی پھینک دیا
پھر ہنس کے وہ کہتا تھا پیاسا تجھے رکھوں گا
بالوں کو میرے کھینچا اور خوں رسا بابا
ہاے اتنا مجھے مارا
بابا
ہاے زخمی ہے سکینہ
بابا
پشت زخمی ہوی سجاد کی تو میں نے کہا
ہاے مارو نہ اسے بھای ہے بیمار میرا
سن کے آواز میری شمر میری سمت بڑھا
بھای کو چھوڑ دیا پھر وہ ستم مجھ پہ کیا
مارا تجھے طمانچہ چہرے سے لہو نکلا
وہ ہاتھ ستمگر کا بھاری تھا بڑا بابا
ہاے اتنا مجھے مارا
بابا
ہاے زخمی ہے سکینہ
بابا
کھا کے ظالم کے طمانچے مجھے غش آتا تھا
پھر طمانچوں سے ہی وہ ہوش میں لے آتا تھا
ہنس کے کہتا تھا بلا بابا کو عمو کو بلا
جتنا تو روے گی اتنا ہی تجھے ماروں گا
پھر دل میرا گھبرایا اور جسم بھی تھرایا
یہ حال میرا دیکھا نہ رحم کیا بابا
ہاے اتنا مجھے مارا
بابا
ہاے زخمی ہے سکینہ
بابا
میرا ننھا سا گلا رسی سے بندھوایا گیا
مجھکو پنجوں پہ کبھی کانٹوں پہ چلوایا گیا
تیز چلتے ہوے ناقوں سے بھی گروایا گیا
سر برہنہ مجھے بازار میں پھروایا گیا
تھی اتنی تھکن بابا پاؤں بھی نہ اٹھتا تھا
اس وقت جو غش آیا ایسے جگایا بابا
ہاے اتنا مجھے مارا
بابا
ہاے زخمی ہے سکینہ
بابا
جب میں زنداں سے رہائی کہ خبر پاؤں گی
دادی زہرا کی میں تربت پہ چلی جاؤں گی
اپنی ٹوٹی ہوئ پسلی انہیں دکھلاؤں گی
چار سالہ میں ضعیفہ ہو یہ بتلاؤں گی
ہم دونوں ہیں مظلومہ اک جیسا ہے غم اپنا
ظالم نے جو رلوایا دونوں نے کہا بابا
ہاے اتنا مجھے مارا
بابا
ہاے زخمی ہے سکینہ
بابا
کیسا وہ مظہر و فرحان تھا غم کا منظر
قید خانے میں سکینہ کو ملا بابا کا سر
روی کچھ دیر وہ منہ بابا کے منہ پر رکھ کر
بس یہی کہتے ہوے کر گیء دنیا سے سفر
یہ آخری جملہ تھا اب صبر نہیں ہوتا
سر رونے لگا شہ کا بیٹی نے کہا بابا
ہاے اتنا مجھے مارا
بابا
ہاے زخمی ہے سکینہ
بابا