کاظم اٹھا رہے ہیں جعفر کا جنازہ
ہاے حسین کہہ کر آنسوں بہا رہے ہیں
کاظم اٹھا رہے ہیں جعفر کا جنازہ
تابوت کو اٹھا کر جتنے قدم بڑھائے
ہر ایک قدم پہ انکو سجاد یاد آے
عابد کی بے بسی کا نوحہ سنا رہے ہیں
کاظم اٹھا رہے ہیں۔۔۔
منصور نے غذا میں زہر جفا دیا تھا
مظلوم کے بدن پر جسکا اثر ہوا تھا
افلاک سے ملایک پرسے کو آ رہے ہیں
کاظم اٹھا رہے ہیں۔۔۔
نکلا دہن سے باہر ہاے جگر جو کٹ کر
خوں رنگ ہو گیا تھا مولا کا میرے بستر
منظر یہ اہلِ دل کے دل کو دکھا رہے ہیں
کاظم اٹھا رہے ہیں۔۔۔
حیدر سے دشمنی یہ اب تک نہیں رکی ہے
مولا حسن سے لے کر جعفر تک آگیء ہے
ہر ایک چراغ زہرا ظالم بجھا رہے ہیں
کاظم اٹھا رہے ہیں۔۔۔
اولاد سیدہ میں ایسا ہے یہ جنازہ
جس میں مدینے والے دینے کو آے پرسہ
اہلِ مدینہ سارے یہ غم منا رہے ہیں
کاظم اٹھا رہے ہیں۔۔۔
جعفر کے زخم میں بھی کاظم کا ہے
میت اٹھانے والا وارث کوئی نہ ہوگا
زیر کفن بھی جعفر خوں روتے جا رہے ہیں
کاظم اٹھا رہے ہیں۔۔۔
سلمان اور میثم دیکھا یہ خواب اکثر
بعد ظہور مولا مہدی بقی میں آ کر
زہرا کا اور ان کا روضہ بنا رہے ہیں
کاظم اٹھا رہے ہیں۔۔۔