Kanz e Aza

بیکسی کا شہ کی

A noha written by Mir Anees. Lyrics in Urdu.

بیکسی کا شہ کی چرچہ رہ گیا


مجرعی مہمان پیاسا رہ گیا

بیکسی کا شہ کی چرچہ رہ گیا


سب ہوے سیراب تجھ سے اے فراط

قافلہ یثرب کا پیاسا رہ گیا

مجرعی مہمان پیاسا رہ گیا

بیکسی کا شہ کی۔۔۔


ظہر تک جب پہنچی خلد میں

صاحبِ لشکر اکیلا رہ گیا

مجرعی مہمان پیاسا رہ گیا

بیکسی کا شہ کی۔۔۔


اس قدر تھا خشک حضرت کا گلا

خنجر قاتل بھی پیاسا رہ گیا

مجرعی مہمان پیاسا رہ گیا

بیکسی کا شہ کی۔۔۔


ڈگمگا کر جب گرے گھوڑے سے شاہ

کانپ کر عرش معلیٰ رہ گیا

مجرعی مہمان پیاسا رہ گیا

بیکسی کا شہ کی۔۔۔


کہتی تھی ماں سوے اصغر قبر میں

ہاے خالی ان کا جھولا رہ گیا

مجرعی مہمان پیاسا رہ گیا

بیکسی کا شہ کی۔۔۔


زخم کھاتے ہی جو اکبر گر پڑے

چھد کے برچھی میں کلیجہ رہ گیا

مجرعی مہمان پیاسا رہ گیا

بیکسی کا شہ کی۔۔۔


جب ہوی بے پردہ اولاد رسول

پھر جہاں میں کس کا پردہ رہ گیا

مجرعی مہمان پیاسا رہ گیا

بیکسی کا شہ کی۔۔۔