Kanz e Aza

بین کرتی تھی یہ

A noha. Lyrics in Urdu.

بین کرتی تھی یہ زہرا میرے مظلوم حسین

کس نے پیاسا تجھے مارا میرے مظلوم حسین


نہ تو اکبر ہے نہ اصغر ہے نہ زینب کے پسر

کٹ گیا سب تیرا کنبہ میرے مظلوم حسین

بین کرتی تھی یہ زہرا۔۔۔


خاک سے اٹھ کے لگو اماں کی چھاتی سے زرا

غم سے جلتا ہے کلیجہ میرے مظلوم حسین

بین کرتی تھی یہ زہرا۔۔۔


اپنے پشتوں کو تو اعدا نے دیا گور و کفن

تیری میت کو نہ گاڑا میرے مظلوم حسین

بین کرتی تھی یہ زہرا۔۔۔


دیر سے لاش پہ کھاتی ہوں پچھاڑے واری

اٹھ کے دو ماں کو دلاسہ میرے مظلوم حسین

بین کرتی تھی یہ زہرا۔۔۔


بہہ رہا ہے رگ گردن سے لہو ریتی پر

ہے یہ بے سر تیرا لاشہ میرے مظلوم حسین

بین کرتی تھی یہ زہرا۔۔۔


ٹکڑے ٹکڑے ہو بدن ظلم کی تلواروں سے

اس لیےء کیا تجھے پالا میرے مظلوم حسین

بین کرتی تھی یہ زہرا۔۔۔