Kanz e Aza

بانو نے کہا اے

A noha. Lyrics in Urdu.

بانو نے کہا اے میرے جانی علی اکبر

برباد ہوئی تیری جوانی علی اکبر

بانو نے کہا ۔۔۔


کب بانوئِ ناشاد کو اس دن کی خبر تھی

لُوٹے گی قضائ تیری جوانی علی اکبر

بانو نے کہا ۔۔۔


پیاسے ہی لڑے پیاسے ہی دنیا سے سدھارے

ماں دے نہ سکی نزع میں پانی علی اکبر

بانو نے کہا ۔۔۔


مرنے کے نہیں یہ تو ابھی بیاہ کے دن تھے

برچھی نہ ابھی تھی تمہیں کھانی علی اکبر

بانو نے کہا ۔۔۔


دل خون ہوا جاتا ہے فُرقت میں تمہاری

رُکتی نہیں اشکوں کی روانی علی اکبر

بانو نے کہا ۔۔۔


تُوں احمدِ مُرسل کی جوانی کا نشاں تھا

اعدائ نے تیری قدر نہ جانی علی اکبر

بانو نے کہا ۔۔۔


جس نے تمہیں مارا وہ مسلماں نہ ہو گا

تھے تم تو محمد کی نشانی علی اکبر

بانو نے کہا ۔۔۔


مشکل تھا ضعیفی میں یہ آسان کہاں تھا

بیٹے کی جواں لاش اُٹھانی علی اکبر

بانو نے کہا ۔۔۔


اے لال اب آنکھوں سے سوجھائی نہیں دیتا

آجائو میرے یوسفِ ثانی علی اکبر

بانو نے کہا ۔۔۔