Kanz e Aza

اے میرے بے زبان

A noha written by Mir Takallum. Lyrics in Urdu.

ہاے اصغر میرے اصغر

اے راج دلارے اصغر

ماں تجھکو پکارے اصغر

میری آنکھ کے تارے اصغر

آجا میرے پیارے اصغر


اے میرے بے زبان تم رہ گئے کہاں

اصغر جیےءگی کیسے تیرے بغیر ماں


چہرہ وہ چاند جیسا کیسے بھلاے ماں

اصغر جیےءگی کیسے تیرے بغیر ماں


کیا وقت آگیا ہے بانو کی بے کسی پر

غربت پہ تیری ماتم کیسے کرے گی کی مادر

اعدا نے باندھ دی ہے ہاتھوں میں رسیاں

اصغر جیےءگی کیسے۔۔۔


ہمت پہ ماں تمہاری قربان کیوں نہ جاے

سنتی ہوں تیر کھاکر تم رن میں مسکراے

مادر کی لاج رکھ لی شاہباش میری جان

اصغر جیےءگی کیسے۔۔۔


مادر کی ہے وصیتبیٹا خیال رکھنا

گودی میں انکی اصغر جانے کی ضد نہ کرنا

پہلے ہی ہے شکستہ دادی کی پسلیاں

اصغر جیےءگی کیسے۔۔۔


کیا زیرِ خاک اب بھی سوے ہو منہ چھپائے

ماں ساری بی بیوں سے شرمندہ ہو نہ جاے

ہر ایک شہید کا ہے سر بر سرِ سناں

اصغر جیےءگی کیسے۔۔۔


دشوار ہوگیا ہے غم میں تمہارے جینا

اب خالی گود جا کر ماں کیا کرے مدینہ

مجھکو وہی بلالو اے لال ہو جہاں

اصغر جیےءگی کیسے۔۔۔


سانسیں تو چل رہی ہے زندہ کہاں رہی ہے

ماں زندگی سے اپنی آزادی چاہتی ہے

مشکل کشا ہو تم بھی کھلوادو بیڑیاں

اصغر جیےءگی کیسے۔۔۔


جنگل میں ایک بیٹا آواز گونجتی ہے

یہ سونچ کر بھی مادر مقتل میں رو رہی ہے

لگتا ہے درد سے تم لیتے ہو سسکیاں

اصغر جیےءگی کیسے۔۔۔


یہ اجڑی گود بیٹا کیسے سکون پاے

حالت پہ تیری ماں کی ہنستے ہیں شام والے

دامن میں ہیں تمہارے جھولے کی لکڑیاں

اصغر جیےءگی کیسے۔۔۔


روتے تھے سب تکلم اک ماں نے جب کہا تھا

پیغام کربلا میں جا کر ہوا یہ دینا

زنداں کے پہ اب بھی بیٹھی ہے ایک ماں

اصغر جیےءگی کیسے۔۔۔