Kanz e Aza

اے معریہ

A noha. Lyrics in Urdu.

اے معریہ اے نینوا اے دشت کربلا

یہ کیا ہوا اے کربلا یہ کیا ہوا اے کربلا


اکبر دیا اصغر دیا ہمشکل پیمبر دیا

وہ ثانیء جعفر دیا ہر ایک نامور دیا

امت کی خاطر شاہ نے ایک ایک سے بڑھ کر دیا

اے معریہ اے نینوا۔۔۔


عون و محمد سے حسیں اکبر سا وہ ماہ جبیں

وہ حامی اسلام مبیں رونق اسلام دیں

عباس سا کڑیل جواں عباس سا‌ یاور دیا

اے معریہ اے نینوا۔۔۔


ایک نونہال پنجتن تھا اصغر غنچہ دہن

چھ ماہ کا نازک بدن معصوم اور تشنہ دہن

ہم‌ عاصیوں کے واسطے اس کا بھی شہ نے سر دیا

اے معریہ اے نینوا۔۔۔


کٹوا دیا ہے بھای کو عباس سے دلدار کو

شبیر سے غم خوار کو لٹوا دیا گھر بار کو

دین خدا کے واسطے شبیر نے سر دے دیا

اے معریہ اے نینوا۔۔۔


تیر و سناں کھاے حسین گردن کو کٹواے‌ حسین

خود خو‌ں میں نہاے حسین امت کو بخشواے حسین

ہم سب کی خاطر شاہ نے ہر شہ کو صدقے کر دیا

اے معریہ اے نینوا۔۔۔