لو سلامی راہ حق کے جانثاروں اے شہیدوں
بیکفن اور سر بریدہ بے مزاروں اے شہیدوں
گلستان دین کی ساری ہے بہاریں بس تمہیں سے
آسمان حق کے روشن چاند تاروں اے شہیدوں
لو سلامی راہ حق کے۔۔۔
تم نے اپنے سر کٹا کر لاج رکھی ہے وفا کی
فاطمہ و مرتظی کے اے سہاروں اے شہیدوں
لو سلامی راہ حق کے۔۔۔
بیکفن لاشوں کو چادر گرم ریتی نے اڑائی
رن میں قرآن کے بکھرے ہوئے پاروں اے شہیدوں
لو سلامی راہ حق کے۔۔۔
تم سے سیکھا ہے زمانے نے اطاعت کا قرینہ
اے گلستان امامت کی بہاروں اے شہیدوں
لو سلامی راہ حق کے۔۔۔
رونق باغ نبوت خوشبوئے جسم امامت
ازم و اسیر و وفا کے شاہکاروں اے شہیدوں
لو سلامی راہ حق کے۔۔۔
وہ ہو صفدر یا ہو مظہر آج تک تم پہ ہے نازاں
تم ہو قرآن وفا کے ماہ پاروں اے شہیدوں
لو سلامی راہ حق کے۔۔۔