Kanz e Aza

انا علی یبن الحسین

A noha written by Rehaan Azmi. Lyrics in Urdu.

ایسے آے علی اکبر سر میدان وغا

جیسے بدلی سے نیا چاند نمودار ہوا

جیسے تصویر محمد سے اٹھا ہو پردہ

جیسے حیدر کی جوانی کا چلن جلوہ نما

یک بہ یک صل علی نعرۂ اکبر گونجا

انا علی ابن الحسین ابن علی

نہن وا بیت اللہ بن نبی

ضرب غلامن ہاشمی ان علوی

انا علی یبن الحسین۔۔۔


نام علی اکبر علی اکبر ہے میرا

میں حسین ابنِ علی کا بیٹا

کھا رہا ہوں قسم بیت اللہ

ہم کو حاصل شرف خون نبی

انا علی یبن الحسین۔۔۔


بد نصب ہم پہ حکومت کرتا

نہ ہوا ہے نہ کبھی ہو سکتا

واللہ واللہ ابا عبداللہ

میں فدا تم پہ حسین ابنِ علی

انا علی یبن الحسین۔۔۔


شامیوں اب میرا حملہ دیکھو

ضربت سید والا دیکھو

میری تلوار کا چلنا دیکھو

ضربت ہاشمی ضرب علوی

انا علی یبن الحسین۔۔۔


کہکے یہ فوج ڈوبا وہ شجاع اذلی

نعرہ زن تھا کہ انا ابن حسین ابنِ علی

تیر چلنے لگے نیزے چلے تلوار چلی

بڑھکے شمشیر دو دم سے سف کفار جلی

کس طرح لڑتا ہے ہمشکل پیمبر دیکھو

آج شمشیرے حسینی کے بھی جوہر دیکھو

انا علی یبن الحسین۔۔۔


پلٹے میداں سے وفا کرتے ہوئے

آکے بابا سے یہ اکبر بولے

تھوڑا پانی میرے بابا جو ملے

دیکھنا پھر سے میری تیغ زنی

انا علی یبن الحسین۔۔۔


بولے شہ سوکھی زباں دکھا کر

منہ میں رکھلو یہ انگوٹھی اکبر

ایسا شربت تمہیں دینگے حیدر

جسکو پی کر تمہیں کہنا ہے یہی

انا علی یبن الحسین۔۔۔


رن میں جا کر وہ بہت دیر لڑے

چار جانب سے عدو ٹوٹ پڑے

نوبتیں بجنے لگی جب وہ گرے

اک صدا گونجی ابا ادرکنی

انا علی یبن الحسین۔۔۔


سنکے آواز پسر شہ دوڑے

کھای ٹھوکر کبھی گر کر سنبھلے

گھٹنیوں چلتے ہوئے جب پہنچے

علی اکبر کی یہ آواز سنی

انا علی یبن الحسین۔۔۔


کیا کرے اب تیرا بابا جی کر

خاک دنیا ہے تیرے بعد اکبر

نوحہ جاری تھا ریحان و سرور

رن میں روتی تھی صداے زخمی

انا علی یبن الحسین۔۔۔