Kanz e Aza

اماں کی وصیت

A noha written by Qamar Hasnain. Lyrics in Urdu.

زینب اٹھو شبیر بڑھو

زینب اٹھو بھای کے گلے کو بوسہ دو

اماں کی وصیت پوری ہو


شبیر بڑھو تم چومو

بہن کے بازو کو

اماں کی وصیت پوری ہو


زینب رکھنا یہ دھیان زرا

شبیر نہ تنہا رہ جاے

بچوں کو فدا تم کر دینا

بھای پہ مصیبت جب آے

اب زینب تم بھی ساتھ چلو

اماں کی وصیت پوری ہو

زینب اٹھو۔۔۔


میں دیں کو بچاؤں گا زینب

ہر دکھ میں اٹھاؤں گا زینب

گردن کو کٹاؤں لیکن

گردن نہ جھکآؤنگا زینب

نانا سے وعدہ پورا ہو

اماں کی وصیت پوری ہو

زینب اٹھو۔۔۔


صندوق میں رکھا تھا میں نے

لے آؤ وہ کرتا میری بہن

جب لاش کو میری لوٹے تو

رہ جاے بدن پر اک کفن

پوشاک پرانی لے آؤ

اماں کی وصیت پوری ہو

زینب اٹھو۔۔۔


گردن چھل جاے طوق سے جب

عابد کے زخموں کو دھونا

امت کا پردہ رکھنے میں

چھن جاے ردا تو مت رونا

تم تو تطہیر کی وارث ہو

اماں کی وصیت پوری ہو

زینب اٹھو۔۔۔


بھای ہے تڑپتا مقتل میں

خیمے سے نکل کر پہنچو اب

شبیر کے بے سر لاشے کو

ہاتھوں پہ اٹھالو اے زینب

مانجاے کو اب قربان کرو

اماں کی وصیت پوری ہو

زینب اٹھو۔۔۔


شبیر کا مقصد لے کے چلو

حق بات درباروں میں

مجلس ہو بپا زندانوں میں

ہو فرش عزا بازاروں میں

تم کربوبلا کا ذکر کرو

اماں کی وصیت پوری ہو

زینب اٹھو۔۔۔


جاتے ہیں نماز عصر کو شہ

لب تشنہ ہے اور تن زخمی

کہتے ہیں قمر مولا ان سے

رہ جاے نماز شب نہ کبھی

بھای کو شبوں میں یاد رکھو

اماں کی وصیت پوری ہو