الوداع الودع الوداع اے حُسین
یہ صدائے فُغاں اور یہ مجلسیں
ماتم و نوحہ اور غم کی یہ زینتیں
چاہتا ہے یہ دل یونہی قائم رہے
آہ پھٹتا ہے دل کس طرح یہ کہے
الوداع الوداع ۔۔۔
تیرے مہمان ہے آخری یہ سلام
تُجھ پہ قربان ہے آخری یہ سلام
شاہِ ذیشان ہے آخری یہ سلام
دل ہے ویران ہے آخری یہ سلام
الوداع الوداع ۔۔۔
بخش دے ہو گئی ہو جو کوئی خطا
حقِ خدمت نہ ہم سے ادا ہو سکا
غم یہی ہے نہ جی بھر کے ماتم کیا
تیری خاطر نہ کیوں اپنا سر دے دیا
الوداع الوداع ۔۔۔
گر جیئے سال بھر پھر کریں گے یہ غم
روئیں گے پھر تیرے غم میں مل کر بہم
اور اگر مر گئے تو یہ ہو گا عالم
ہائے افسوس جی بھر کے روئے نہ ہم
الوداع الوداع ۔۔۔
<
الوداع اے حُسین اے حُسین الوداع
الوداع اے شاہِ مشرقین الوداع
بنتِ احمد کے اے نور عین الوداع
ہے مُجاہد کے لب پر یہ بین الوداع
الوداع الوداع ۔۔۔