Kanz e Aza

اس قوم کے رونے کو

A noha. Lyrics in Urdu.

اس قوم کے رونے کو یہی بات بڑی ہے

زہرا بھرے دربار میں حق مانگ رہی ہے


اٹھ اٹھ کے خاک اڑاتی ہے جو بن میں

شاید علی اصغر کو بہن ڈھونڈ رہی ہے

اس قوم کے رونے کو۔۔۔


تا دیر تڑپتے رہے تعظیم کو لاشے

یہ کون ضعیف ہے جو مقتل میں کھڑی ہے

اس قوم کے رونے کو۔۔۔


برچھی علی اکبر تیرے سینے میں گڑی ہے

پر چوٹ تو زینب کے کلیجے پہ لگی ہے

اس قوم کے رونے کو۔۔۔


سجاد تو خاموش ہے بازار میں لیکن

زنجیر کی اک اک کڑی بول رہی ہے

اس قوم کے رونے کو۔۔۔


تاریخ زرا سانس کو روکے ہوے رکھنا

عمران کی غیرت سوے دربار چلی ہے

اس قوم کے رونے کو۔۔۔