Kanz e Aza

ابد واللہ یا زہرا

A noha. Lyrics in Urdu.

وعدہ ہے ہمارا یا فاطمہ زہرا

نہیں بھولیں گے حسینا


اس نے ہم کو نہ بھلایا ہم نے اس کو نہ بھلایا


حسين حبه يمحوا الخطايا

هو النور الذي يهدي البرايا

منه لاح بدر الهدىٰ

لن ننساه طول المدیٰ


ابد واللہ یا زہرا ماننسا حسینا


هللھ هللھ یا ولینا

احنه خدامك اجينه

وعدہ ہے ہے واللہ یا فاطمہ زہرا


وعدہ ہے ہمارا یا فاطمہ زہرا

نہیں بھولیں گے حسینا


قسم اللّٰہ کی وہ جس نے ہمیں خلق کیا

اور ہمیں کربوبلا کے لیےء مخصوص کیا

ہم وہی لوگ ہے واللہ دعاے زہرا

اس نے ھل من جو کہا ناصرن ینصرنا

ہم‌ نے لبیک کہا


اس نے ہم کو نہ بھلایا ہم نے اس کو نہ بھلایا

حسین حسین


ابد واللہ یا زہرا ماننسا حسینا


هللھ هللھ یا ولینا

احنه خدامك اجينه

وعدہ ہے ہے واللہ یا فاطمہ زہرا


وعدہ ہے ہمارا یا فاطمہ زہرا

نہیں بھولیں گے حسینا


عظم الله لك الا جر علي

بھالمصیبة يا حيدر یا علي


یا علی آپ کے ہر رنج و مصایب کی قسم

آپ کے غم کی ہے مقروض یہ نسل آدم

چودہ صدیوں سے مسلسل ہے عزا و ماتم

گو کہ ہر چند ہوے ہاتھ قلم پاؤں قلم

زایر کربوبلا کے نہ رکے پھر بھی قدم


عظم الله لك الا جر علي

بھالمصیبة يا حيدر یا علي

لو قطعوا ارجلنا و اليدين

ناتيك زحفا سيدي یا حسین


حسین حسین


ابد واللہ یا زہرا ماننسا حسینا


هللھ هللھ یا ولینا

احنه خدامك اجينه

وعدہ ہے ہے واللہ یا فاطمہ زہرا


وعدہ ہے ہمارا یا فاطمہ زہرا

نہیں بھولیں گے حسینا


ایک وعدہ ہے جو شبیر سے ہم سب نے کیا

ایک وعدہ ہے جو شبیر نے بچپن میں لیا

اپنے ماں باپ سے نانا سے برادر سے کہا

آپ سب میرے عزاداروں کو کیا دیں گے صلہ


بولے سرکار محمد میں شفاعت دوں گا

بولے حیدر کہ میں کوثر کی بشارت دوں گا

اور حسن بولے میں سردار ہوں جنت دوں گا

بولی زہرا تیرا وعدہ ہے شہادت دوں گا

میں بھی جنت میں نہ رکھوں گی قدم میرے حسین

جب تلک خلد میں جاے نہ عزادار حسین


حسین حسین


ابد واللہ یا زہرا ماننسا حسینا


هللھ هللھ یا ولینا

احنه خدامك اجينه


امام حسین امام حسین امام حسین


وعدہ ہے ہمارا یا فاطمہ زہرا

نہیں بھولیں گے یا زہرا


آتی ہے فاطمہ زہرا کی صدا

اے عزاداروں سنو


اے عزاداروں نہ جب تم بھولے

بھول جاے تمہیں زہرا کیسے

مجھ پہ کیا کیا نہ مصایب ٹوٹے


میرا دو بار جلا گھر لوگوں

میرے پہلو پہ گرا در لوگوں

داغ محسن ہے جگر پر لوگوں

مجھکو دربار بلا کر لوگوں

کاٹا ہے قلب پیمبر لوگوں


نہیں بھولیں گے یا زہرا


نہ میں عباس علمدار کے بازو بھولی

نہ میں زینب کا تڑپتا کسی پہلو بھولی

گرد آلود سکینہ کے نہ گیسوں بھولی

نہ ہی سجاد کے خوں رنگ وہ آنسوں بھولی


نہیں بھولیں گے یا زہرا


اپنے بچے کے رفیقوں کو بچھڑتے دیکھا

خاک پہ عون و محمد کو تڑپتے دیکھا

میں نے ٹکڑے ہوے قاسم کا جنازہ دیکھا

ایڑیاں خاک پہ اکبر کو رگڑتے دیکھا

میں نے اصغر کا گلا تیر میں الجھا دیکھا

جس گھڑی لال میرا زین سے ریتی پہ گرا

تیرہ ضربوں سے میرے سامنے سر اس کا کٹا


حسین حسین


ہاے پھر شامِ غریباں نے مجھے لوٹ لیا

وہ ردا میری تھی اعدا نے جسے لوٹ لیا

میں نہ بھولوں گی وہ بازار

ہاے وہ شام کا دربار

نہیں بھولوں گی وہ زنداں

ہاے میرا عابد بیمار


زہرا زہرا

زہرا نہیں بھولیں گے

واللہ نہیں بھولیں گے


شبیر کی غربت کو

نیزے پہ تلاوت کو

زہرا نہیں بھولیں گے

واللہ نہیں بھولیں گے


عباس کو اکبر کو

قاسم علی اصغر کو

زہرا نہیں بھولیں گے

واللہ نہیں بھولیں گے


جلتے ہوے خیموں کو

چھنتی ہوی چادر کو

زہرا نہیں بھولیں گے

واللہ نہیں بھولیں گے


زینب کی شجاعت کو

عابد کی قیادت کو

زہرا نہیں بھولیں گے

واللہ نہیں بھولیں گے


ابد واللہ یا زہرا ماننسا حسینا


هللھ هللھ حسین وینه

بالسيوف مگطعينه


ابد واللہ یا زہرا ماننسا حسینا